حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے مدرسہ اقمار المنیرہ کی نمایاں کارکردگی دکھانے والی ۳۰ طالبات کو ان کے تدریسی عملہ سمیت شرف مہمانی بخشا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ برائے خواتین کی جانب سے مدرسہ اقمار المنیرہ کی نمایاں کارکردگی دکھانےوالی ۳۰ طالبات کو ان کے تدریسی عملہ سمیت شرف مہمانی بخشا۔
زہرہ قابچی شعبہ تعلقات عامہ کی نگران نے بتایا کہ دیگر مدارس سکولوں اور تنظیموں اور فلاحٰ اداروں کے ساتھ تشکیل دئے گئے پروگرام کے تحت یہ منصوبہ جاری ہے جس کے زیر اہتمام ہم نے ۳۰ ممتاز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو ان کے سکول انتظامیہ کے ہمراہ حرم امیر المومنین (ع) کا مہمان قرار دیا اور ان کے لئے ثقافتی شعور اور اس کے علاوہ مہمان خانہ امیر المومنین (ع) کی ضیافت کا موقع فراہم کیا ۔
انہوں ںے مزید بتایا کہ یہ پروگرام اسی طرح دیگر ممتاز کارکردگی دکھانےو الی طالبات کے لئے بنائے جاتے رہے گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے