رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایرانی حکومت ، ایران کے عوام اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی فلسطین اور بیت المقدس امت مسلمہ کے اتحاد کے علمبردار تھے اور اس پر پختہ یقین رکھتے تھے ۔
سید حسن نصراللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کی پوری جدوجہد سے لیکر انقلاب اسلامی کے بعد کے برسوں میں وہ جس جس عہدے پر رہے مسئلہ فلسطین کے متعلق معاملات کو خاص اہمیت دیتے رہے کہا: آپ 34 سال کے عرصے میں لبنانی استقامت کے مکمل حامی ، مدافع ، تکیہ گاہ ، پدر مھربان اور تمام مراحل و شرائط میں مستحکم مدافع تھے ۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا: انہیں ملت اسلامیہ کے اصلی معاملے یعنی قدس اور فلسطین پر ایمان تھا ، آپ فلسطین کے معاملے میں صھیونی کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے اور فلسطینی استقامت و جھاد کی مکمل حمایت کرتے تھے ۔
سید حسن نصراللہ نے بیان کیا: فلسطین آپ کے جھادی کارنامے میں یعنی حضرت امام خمینی(ره) کی رھبریت میں انقلاب اسلامی ایران کے سلسلے میں رضا شاہ پہلوی سے ہونے والے مقابلے سے لے کر انتقال تک نمایاں کارنامہ ہے ۔
حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے اشارہ کیا: ہم حزب اللہ لبنان مختلف میدانوں میں آپ کے موقف کو ھرگز فراموش نہیں کر سکتے کہ وہ ہماری خوشیوں میں مسرور اور ہماری مصیبتوں میں غمگین رہا کرتے تھے اور آپ نے ھرگز ہماری امداد سے غفلت نہیں برتی ۔
سید حسن نصراللہ نے کہا: میں ، حزب اللہ لبنان ، تمام استقامتی گروہوں ، شھید و مجروح اور ایثار گر گھرانوں اور استقامت لبنان کے پیرو افراد کی جانب سے اس عظیم سانحہ کی امام خامنہ ای ، اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت ، ملت ایران ، مراجع تقلید عظام اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے اس بزرگ عالم دین کے لئے رحمت واسعہ اور علو درجات کی دعا کرتے ہیں نیز آپ کے گھرانے کے لئے صبر جمیل کے خواھاں ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۲۲