‫‫کیٹیگری‬ :
10 January 2017 - 21:23
News ID: 425609
فونت
عباس عراقچی:
ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو منسوخ کرنے والی، ایرانی ماہرین اور گروپ پانچ جمع ایک گروپ پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ویانا میں منعقد ہوا -
عباس عراقچی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو منسوخ کرنے والی، ایرانی ماہرین اور گروپ پانچ جمع ایک گروپ پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ویانا میں منعقد ہوا، ایرانی ماہرین کے وفد نے پیر کے روز ویانا میں اس کمیٹی کے اجلاس سے قبل علیحدہ طور پر چین، روس اور امریکہ کے وفود سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار عباس عراقچی نے پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی بھی ملک کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا ۔

عراقچی نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے  ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون، آئی ایس اے، کی مدت میں توسیع، مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے تاکید کی :  اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ واضح اور روشن پیغام مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کے اراکین اور گروپ پانچ جمع ایک کے دیگر اراکین تک منتقل کر دیا جائے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے دو سینئیر رکن سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہیں ۔ 

واضح رہے کہ ایران کے سنئیر جوہری مذاکرت کاروں اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ 'ہیلگا اشمید' کی سربراہی میں جوہری معاہدے کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو ،جوہری معاہدے کے نفاذ اور امریکہ کی خلاف ورزی سے متعلق بھیجے گئے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب ایک امریکی نیوز ایجنسی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان، ایران سے بیرون ملک بھیجے گئے بھاری پانی کے بدلے میں ایران کو بڑی مقدار میں قدرتی یورینیم ارسال کئے جانے کے بارے میں اتفاق رائے کی خبر دی ہے ۔

امریکی نیوزایجنسی ایسوشی ایٹیڈ پریس نے ان سفارت کاروں کے حوالے سے، کہ جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، لکھا ہے کہ تقریبا ایک سو تیس ٹن قدرتی یورینیم، روس کے ذریعے ایران کو ارسال کئے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۴۳۷

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬