‫‫کیٹیگری‬ :
13 January 2017 - 23:17
News ID: 425662
فونت
صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں رہنے والے فلسطینی نمازیوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے سے روک دیا۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی فلسطینی نیوز ایجنسی الیوم کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں شہری امور کے مرکز میں شعبہ اطلاعات کے انچارج محمد المقادمہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسلسل پانچویں ہفتے غزہ پٹی میں رہنے والے فلسطینی نمازیوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد الاقصی جانے سے روک دیا۔

صیہونی فوجی ہمیشہ مسجد الاقصی میں داخل ہوتے وقت فلسطینیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

صیہونی حکومت بچوں سمیت فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور مظالم میں اضافہ، اسلامی مقدسات پر حملہ اور مسجد الاقصی کو زمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش کر کے فلسطینیوں پر ظلم ڈھاتی رہتی ہے۔

فلسطینیوں نے اکتوبر 2015 میں ان جرائم اور مظالم کے جواب میں تحریک انتفاضہ قدس شروع کی تھی جس میں اب تک 274 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬