رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم ایران میں سے حضرات آیات عظام شبیری زنجانی اور سید محمد علی علوی گرگانی نے ایک استفتاء جواب میں مسلمان فرد کی جبرا نسبندی کرنا حرام بتایا ۔
اس رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے جبرا نسبندی کے حوالے سے طلاب کی جانب سے کئے گئے ایک استتفتاء کے جواب میں کہا: بطور کل ایک ایسا اقدام جو انسان کی مکمل نسبندی کا سبب بنے حرام ہے ، یہ عمل فقط اضرار یا مصلحت کی صورت میں ہی ممکن ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی کے استفتاء کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
بسمہ تعالی؛
مسلمانوں کی جبرا نسبندی کرنا حرام ہے اور اس عمل کا اقدام کرنے والا ضامن ہے ۔
واضح رہے کہ حضرات آیات عظام مکارم شیرازی و نوری همدانی نے بھی طلاب کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں اس کی حرمت کی تاکید ہے ۔
اس سلسلے میں دیگر علمائے کرام سے بھی استفتاء کیا گیا ہے جو بعد میں نشر کیا جائے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۸