14 January 2017 - 13:54
News ID: 425683
فونت
وزیر داخلہ پاکستان:
وزیر داخلہ پاکستان نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو میں کہا: حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی محب وطن مگر انکی جماعت کالعدم ہے ۔
چوہدری نثار علی خان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، وفاقی وزیر داخلہ پاکستان چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کلرسیداں میں ریس کانفرنس سے گخطاب کرتے ہوئے کہا: حجت الاسلام  و المسلمین سید ساجد علی نقوی  محب وطن مگر   انکی جماعت کالعدم ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں تاہم دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے کہا: حکومت کچھ بھی کرلے پیپلزپارٹی کے چند لوگوں کا رونا دھونا جاری رہتا ہے، انہیں مجھ سے کیا تکلیف ہے وہ سب جانتے ہیں ۔

چوہدری نثار نے کہا : میں نے فقہی اختلاف پربات کی تو ہنگامہ ہوگیا، میری تقریر پڑھے بغیر اس کے اپنے مطلب نکال لیے گئے جو کہ زیادتی اور ناانصافی ہے، بہتر تھا میری سینیٹ کی تقریر کا جواب دیا جاتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے ملک کا میڈیا آزاد ہے لیکن کچھ لوگ پیشہ ورانہ بددیانتی کرتے ہیں کہا: حجت الاسلام  و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑنا صحیح نہیں مگر  ان کی تنظیمیں کالعدم ہیں ۔

چوہدری نثار نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پیپلزپارٹی کا کون سا لیڈر اپنے دور میں کالعدم جماعتوں کے لوگوں سے نہیں ملا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا : ملٹری کورٹس کے حوالے سے اب تک ایک میٹنگ ہو چکی ہے، ملٹری کورٹس کے حوالے سے مشاورت جاری ہے معاملات چند دنوں تک واضح ہو جائیں گے ۔

انہوں نے سماجی کارکنوں کی حالیہ گمشدگی پر وزیر داخلہ کا کہا: ہم چاہتے ہیں یہ لوگ واپس آجائیں اور اس حوالے سے کچھ معاملات آگے بھی بڑھ رہے ہیں، لاپتا افراد کو بازیاب کرایا جائے گا۔

سانحہ کوئٹہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 18 جنوری کو اپنا جواب داخل کرادیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬