عراقی وزیر اعظم:
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں غیر ملکی فوجیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔
![حیدر العبادی](/Original/1395/06/14/IMG17044944.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا : مقبوضہ علاقوں کی آزادی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بے گھر ہونے والوں کی وطن واپسی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
داعش کے خلاف جنگ کے بعد عراق کی صورتحال کے بارے میں ہونے والی اس کانفرنس میں، ایران، لبنان، مصر، شام اور اردن کے سرکاری عہدیدار بھی شریک ہیں ۔
عراقی وزیراعظم نے کہا : اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ عراقی افواج ، داعشی دہشت گردوں سے اپنے مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کی توانائی رکھتی ہیں ۔
انہوں نے کہا : موصل آپریشن میں صرف عراقی فوجیں اور عوامی رضاکار شریک ہیں اور غیر ملکی افواج کا کوئی کردار نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۷۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے