‫‫کیٹیگری‬ :
15 January 2017 - 18:45
News ID: 425705
فونت
اٹلی کی ایک خاتون نے دین اسلام کے متعلق تحقیق کر کے، اس آسمانی دین کو اپنے لئے قبول کرلیا۔
حرم امام رضا (ع) میں عاشور کا منظر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی ایک خاتون "رگسانا النانگرا" نے دین اسلام کے متعلق تحقیق کر کے، اس آسمانی دین کو اپنے لئے قبول کرلیا۔

انہوں نے ایک گفت و گو میں بیان کیا : میں ماہر نفسیات کی ایک طالبہ ہوں اور میری کوشش تھی کہ خداوند عالم سے قریب ہو کر آرام و سکون حاصل کروں کہ جو میری پریشانیوں کا علاج ہو تبھی مجھے اسلام کے سلسلہ میں معلومات حاصل ہوئی اور میں نے دین اسلام کو اس قابل پایا کہ جس میں میری تمام مرادیں پوری ہوں ۔

رگسانہ النانگرا نے کہا: میں پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئی ہوں اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف سبب بنا کہ میں ان خوبصورت اور یاد گار لمحات کو اپنے لئے ہمیشہ باقی رکھ سکوں۔

اٹلی کی تازہ مسلمان خاتون نے کہا: میں نے مسلمان ہونے کے لئے قرآن کریم کا مطالعہ کیا اور اب نہج البلاغہ اور دیگر احادیث کی کتابوں کا مطالعہ کررہی ہوں اس لئے کہ یہ کتابیں مجھ کو اچھی طرح دین اسلام سے واقف کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا: ایک نومسلم کے لئے بہترین کام یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ مطالعہ کریں، اس لئے کہ مطالعہ ہی انسان کو دین اسلام کی حقیقت وجودی تک راہنمائی کرسکتا ہے۔

رگسانا النانگرا نے بیان کیا : اہل بیت علیہم السلام سے آشنائی انسان کے لئے راستے فراہم کرے گی کہ دین اسلام کی راہ میں قدم اٹھائے، اس دین کی گہرائیوں اور معارف سے واقف ہو۔

قابل ذکر ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی نورانی فزا سے متبرک ہوتے ہوئے کافی غیر ملکی افراد اپنے تلاش حقیقت کے سفر میں اپنی منزل پا چکے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬