رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے تعلیمی سیمینار سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا: علم سکھانا نبوت کے وظائف میں سے ایک ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جس مقصد کے لئے سماوی کتابیں نازل کی گئیں اور انبیاء کو مبعوث کیا گیا ان میں سے ایک لوگوں کو تعلیم دینا بھی ہے یہی وجہ ہے کہ رسول خدا(ص) نے فرمایا کہ مجھے معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے کہا : تعلیم کی بدولت استاد جاہل کی جہالت کو ختم کر کے اسے بلندیوں پہ لے جاتا ہے اور بے شک جہالت کا ختم کرنا سب سے افضل ترین کام ہے کیونکہ ناپسندیدہ صفات میں سے ایک جہالت بھی ہے کہ جسے رذائل اور پستیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ کی طرف سے اس سیمینار کا مقصد تعلیمی میدان میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان میں انعامات تقسیم کرنا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں بغداد کے نواحی علاقے حریہ کے اساتذہ کو مدعو کیا گیا تھا اور ان میں سے بہترین کارکردگی سر انجام دینے والے اساتذہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور ان میں اعزازی سندیں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/