رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے منگل کے روز الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا کہا کہ اگر امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو پھاڑ دیا تو ایران کسی چیز کو نہیں کھوئے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ایران بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو اس طرح دوبارہ شروع کرے گا کہ امریکیوں کو اس سے جھٹکا لگے گا۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات یا اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی آمادگی نہیں رکھتا ہے، مزید کہا کہ واشنگٹن کو ایٹمی معاہدہ جس طرح ہے اسی طرح قبول کرنا پڑے گا یا یہ کہ اسے پاؤں تلے روند دے اور اس کی خلاف ورزی کی ذمہ داری لے لے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰