رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے صوبہ بابل عراق کے سفر کے دوران قبائل کے سرداروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قبائل نے عراق کی امنیت و سلامتی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مرجع تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے ندائے جھاد پر لبیک کہتے ہوئے مراجع کے دو بازو بن گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: عراق پر قبضہ جمانے کے حوالے سے داعش کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے حضرت آیت الله سیستانی کے جھاد کفائی کے فتوے سے قبائل کی حمایت نے انہیں سنگین شکست سے روبرو کردیا ہے ۔
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: دشمن عراق میں داخلی جنگ اور عراق کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی سوچ رہا ہے لہذا قبائل اس سازش سے مقابلے کے لئے جو چیزیں قومی مفاد میں ہیں ان کی حمایت کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: عراقی عوام سیکوریٹی اور انفارمیشن کے میدان میں حکومت کا مکمل تعاون کریں تاکہ دھشت گردوں کی شناخت کر کے انہیں ان کی دھشت گردانہ سرگرمیوں میں ناکام بنایا جاسکے ۔
حجت الاسلام عمار حکیم نے صوبہ بابل کی عوام کی مشکلات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: حکمراں جلد از جلد بابل کی عوام کی مشکلات کی رسیدگی کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۲