![آیت الله سید محمد سعید حکیم](/Original/1395/08/03/IMG13232645.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے عراق میں مقیم جاپان کے سفیر فومیو ایواء اور ان کے ہمراہ موجود وفد سے ملاقات میں ملتوں کو ایک دوسرے کی ثقافت اور کلچر سے آشنا ہونے کی تاکید کی ۔
حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں یہ کہا : ثقافت اهل بیت اطھار(ع) کا مرکز قران کریم اور سیرت مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی(ص) کی تعلیمات ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: مرسل آعظم (ص) اور اهل بیت اطھار (ع) نے ابتداء میں خود دینی تعلیمات پر عمل کیا اور پھر اپنے شیعوں کو اس عمل کرنے کی تاکید کی ، ہم انہیں بنیادوں پر شیعوں کے درمیان اچھے انسانی اور سماجی تعلقات کے شاھد ہیں ۔
سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: اهل بیت اطھار (ع) کے شیعوں میں زیادہ ذھنی ثبات موجود ہے کہ جو دیگر ادیان کے ماننے والوں میں نہیں پایا جاتا ۔
انہوں نے مزید کہا: ملتیں ایک دوسرے کی ثقافت اور کلچر سے آشنا ہوں کیوں کہ یہ آشنائی قوموں اور تہذیبوں کے مابین گفتگو میں مفید ہے ۔
عراق میں مقیم جاپان کے سفیر فومیو ایواء نے بھی حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ہونے والی اس ملاقات کو اپنے لئے باعث فخر جانا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۳