‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2017 - 21:44
News ID: 425954
فونت
او آئی سی کی تعلیمی اور سائنسی و ثقافتی تنظیم آیسسکو کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل امینہ الحجری نے کہا ہے کہ مشہدالمقدس، وسیع وسائل و ذرائع کا حامل ہونے کے پیش نظر ممکنہ طور پر عالم اسلام کا مستقل ثقافتی دارالحکومت ہو سکتا ہے۔
روضہ امام رضا آیسسکو  کے اراکین

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، او آئی سی کی تعلیمی اور سائنسی و ثقافتی تنظیم آیسسکو کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل امینہ الحجری نے ارنا سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا کہ عالم اسلام کا مستقل ثقافتی دارالحکومت ہونے کے لئے مشہد المقدس شہر کی خصوصیات، انفرادی اور خاص اہمیت کی حامل ہیں اور یہ شہر عالم اسلام کا مستقل ثقافتی دارالحکومت ہونے کا شائستہ مقام رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دو ہزار سترہ اقوام عالم کے لئے بہترین موقع ہے تاکہ وہ مشہد شہر کی توانائی اور خصوصیات سے آگاہی حاصل کریں اس لئے کہ فرزند رسولۖ حضرت امام رضا (ع) کے حرم مطہر کی وجہ سے یہ شہر ثقافت و معنویت کے اعتبار سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مشہد المقدس کو عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیئے جانے کی دو روزہ تقریبات منگل کے روز حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کے قدس حال میں شروع ہوئی تھیں۔ ان تقریبات میں دنیا کے اکیاون ملکوں کے اہم عہدیدار اور سفرا شریک تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬