‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2017 - 21:49
News ID: 425956
فونت
ایران دنیا میں اسٹیبل آئیسوٹوپ یا مستحکم ہمجا تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
بہروز کمالوندی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فردو کی ایٹمی تنصیبات میں مستحکم ہمجاؤں کی تیاری کے لیے ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طب اور صنعت، دونوں میں مستحکم ہمجاؤں کا کثرت سے  استعمال کیا جاتا ہے اور اب تک دنیا میں صرف تین مقامات پر ایسے ہمجا تیار کیے جاتے رہے ہیں۔

ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ روس، امریکہ اور یورنکو کے بعد ایران، دنیا میں مستحکم ہمجا یا اسٹیبل آئیسوٹوپ تیار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

 بہروز کمالوندی نے ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے ایک اور معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں ایٹمی ایندھن کی تیاری، انتہائی اہم ہے اور ملک میں یورینیم کو افزودہ بنانے کا ایک مقصد، ایٹمی ایندھن تیار کرنا ہے۔

انہون نے کہا کہ دنیا میں یورینیئم افزودہ کرنے والے سب سے بڑے ملک کی حثیت روس، ایران میں ایٹمی ایندھن کی تیاری کے کام میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ روس کے دوران، بوشہر میں دو نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا شروع کرنے کے بارے میں متعلقہ روسی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬