‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2017 - 22:23
News ID: 425972
فونت
انصارالله یمن کے جنرل سکریٹری:
انصارالله یمن کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن پر کسی بھی بیرونی طاقت کا قبضہ اس ملک کی کرامت اور امنیت کے خاتمے کا باعث ہوگا کہا: ملت یمن کا دفاع ایک شرعی اور قانونی دفاع ہے ۔
عبدالملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصارالله یمن کے جنرل سکریٹری عبد الملک بدر الدین نے سعودیہ کی جانب سے یمن پر حملہ میں تیزی لانے کا مقصد ڈونالڈ ٹرامپ کو راضی کرنا بتایا ۔

عبد الملک بدر الدین نے مزید کہا: سعودی تجاوزگر معتقد تھے کہ یمن کی جنگ ایک ھفتے یا ایک ماہ کے اندر ختم ہوجائے گی مگر ملت یمن کی استقامت نے انہیں غافلگیر کردیا اور چڑھائی کرنے والے منھ کی کھا گئے ۔

انہوں نے کہا: پیروزی کو ایمان ، صبر ، بصیرت اور فداکاری کی ضرورت ہے ، سامراجی طاقتیں ، مومن انسانوں سے مقابلے میں جنہیں خدا پر یقین اور بھروسہ ہے منھ کی کھاتی ہیں ، کیوں کہ خدا کے وعدہ کے تحت مومنین کی پیروزی حتمی ہے ۔

انصارالله یمن کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے بعض ممالک نے علاقے میں دوسروں کے پلان اور پیروجیکٹ کو جامعہ عمل پہنانے کی ٹھان رکھی ہے کہا: جھاد بندگان صالح کے لئے ایک الھی وظیفہ ہے اور خداوند متعال نے مجاھدین کو دنیا و آخرت دونوں میں اس کا اجر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا: دنیا کے آزادی خواہوں کے پاس بدکاروں اور بد طینتوں سے ٹکرانے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ، سعودی تجاوز کاروں سے ہمارا مقابلہ قران کریم اور شرعی ذمہ داریوں کے تحت واجب ہے کیوں کہ یمن پر کسی بھی بیرونی طاقت کا قبضہ اس ملک کی کرامت اور امنیت کے خاتمے کا باعث ہے لہذا ملت یمن کا دفاع ایک شرعی اور قانونی دفاع ہے ۔

عبد الملک بدر الدین نے کہا: غاصب سعودیوں کو یمن میں اپنی ہار کی بہ نسبت تشویش لاحق ہے ، کیوں کہ اس حالت میں وہ علاقہ میں امریکا کی غلامی کھو بیٹھیں گے ، عبد اللہ کی موت کے بعد امریکا نے یمن کو قانونی طور سے سعودیوں کے حوالے کردیا تاکہ وہ واشنگٹن کو اپنی غلامی ثابت کرسکیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬