‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2017 - 11:12
News ID: 425997
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبر معظم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں پلاسکوعمارت کے سانحے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فداکار جوانوں کے پختہ عزم وہمت اور شجاعت پر فخر ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نےاپنے پیغام میں فرمایا: پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگيڈ کے جوانوں نے دفاع مقدس کے دوران کی یادوں اور فداکاریوں کو ایک بار پھر تازہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ ایران کا مؤمن جوان خطرات کے میدان میں اپنی ذمہ داریاں  نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فائربریگیڈ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا اور اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فائربریگیڈ کے شہداء کے اہلخانہ کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل اور اجر مرحمت فرمائے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے پلاسکو عمارت کے حادثے میں خدمات انجام دینے والے تمام اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے باہمی تعاون کو سراہا۔

رھبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا مکمل متن بعد میں‌ نشر کیا جائے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬