‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2017 - 22:44
News ID: 426014
فونت
آیت الله علم الهدی:
صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے کہا: سیاست کے میدان میں کسی بات کا خوف نہ کریں ، امیرمؤمنین علی ابن طالب(ع) جب جنگ صفین میں حضرت امام حسن مجتبی(ع) کو شمشیر تھما رہے تھے تو حضرت نے آپ سے فرمایا کہ« اعر الله جمجمتک » سیاست کے میدان میں یہ ہماری اہم ترین اسٹراٹیجیک ہونا چاہئے کیوں کہ ہم سیاست کے میدان میں مخالفین اور اپوزیشن کے حملے سے روبرو ہوں گے ۔
آیت الله علم الهدی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید احمد علم الهدی نے آج ظھر کے وقت پیام نور یونیورسٹیز کے ائمہ جماعتوں سے ملاقات میں کہا: سیاست کے میدان میں اترنا سیاست باز ہونے سے کہیں مختلف ہے ، طلاب علم سیاسی اور سیاست زدہ نہیں ہوتا مگر سیاست مدار ہوتا ہے نیز سیاسی ذمہ داریاں سنبھال سکتا ہے ۔

مشھد مقدس کے امام جمعہ نے مزید کہا: طلاب علم کو یہ دیکھنا چاہئے کہ وہ کس طرح سیاست کے میدان سے دین اور دینی اقداروں کی خدمت میں استفادہ کرسکتا ہے لہذا اگر کوئی دینی اقداروں میں ہمارا مددگار ہو تو ہم اس کی مدد کریں وگرنہ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیں ۔

طلاب علم سیاست مدار ہوتا ہے مگر سیاسی یا سیاست زدہ نہیں ہوتا

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسانوں کے لئے بہترین سعادت سیاسی میدانوں کا دینی اقداروں کی توسیع میں استعمال ہے کہا: ہم نظام اسلامی کی تمام اسٹراٹیجیک کو نگاہ میں رکھیں نیز اس بات پر دھیان دیں کہ ھرگز سیاست زدہ نہ ہوں ، عالم دین کو ہوشیار ہونا چاہئے کہ ھرگز کوئی اسے اپنے منافع کے حصول میں استفادہ نہ کر سکے ، ایسے حالات میں کہ سیاسی پارٹیاں اپنے منافع کی تکمیل اور قدرت کی دستیابی میں کوشاں ہیں کیا مناسب ہے کہ ہم طلاب اس کی ہمراہی کریں اور اپنی عزت و آبرو کو اس مفاد پرست کی ترقی میں صرف کر دیں ۔

آیت الله علم الهدی نے تاکید کی: سیاست کے میدان میں کسی بات کا خوف نہ کریں ، امیرمؤمنین علی ابن طالب(ع) جب جنگ صفین میں حضرت امام حسن مجتبی(ع) کو شمشیر تھما رہے تھے تو حضرت نے آپ سے فرمایا کہ«اعر الله جمجمتک» یعنی اپنے سر کو خدا کو قرض دے دو اور اپنی بقا کی کوشش نہ کرو ، آگے بڑھو اور اپنی پوری طاقت کو خدا کی راہ میں استفادہ کرو ، سیاست کے میدان میں یہی ہماری اہم ترین اسٹراٹیجیک ہونا چاہئے کیوں کہ ہم سیاست کے میدان میں مخالفین اور اپوزیشن کے حملے سے روبرو ہوں گے مگر ہمیں ھرگز ان اپوزیشن اور مخالفین کا آلہ دست نہیں بننا چاہئے کیوں کہ ھر طالب علم کی اصلی ذمہ داری امام زمانہ (عج) کی خدمت ہے ۔

صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ھر طالب علم کی اصلی ذمہ داری امام زمانہ (عج) کی خدمت ہے مزید کہا: طالب علم وہ جوھر ہے اگر دو سرمایہ رکھنا چاہے تو ان میں سے ایک اخلاص اور امام زمانہ (عج) کی غلامی ہے اور دوسرے آگاہ ہے رہے کہ خدا کے سوا اس کا کوئی اور نہیں ، ھر عالم میں طلاب علم کے یہ ذھن میں یہ رہنا چاہئے کہ وہ امام زمانہ (عج) کا سپاہی ہے ، اس لحاظ سے دنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جسے طالب علم انجام دینے کی قدرت نہ رکھتا ہو  ۔

آیت الله علم الهدی پیام نور یونیورسٹیز کے ائمہ جماعتوں سے خطاب میں کہا: آپ ھرگز فراموش نہ کریں کہ آپ ھرچیز سے پہلے طالب علم ہیں ، اگر یونیورسٹیز میں جانے کے بعد آپ یہ بھول بیٹھے کہ امام زمانہ (عج) سپاہی ہیں تو ذلیل ترین لوگوں میں سے ہوں گے ، ہمیں اس بات پر توجہ رکھنی چاہئے کہ امام زمانہ (عج) کا ہم سے مطالبہ کیا ہے ، اگر آپ کی مرضی یہ ہے کہ ہم یونیورسٹیز میں داخل ہوں تو یونیورسٹیز میں جائیں اور اگر آپ کی مرضی یہ ہے کہ ہم مجلسیں پڑھیں تو منبروں پر جائیں ۔

انہوں نے یونیورسٹیز میں طلاب کی جانب سے کردار ادا کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: نرم جنگ میں دشمن کا سنٹر یونیورسٹیز ہیں ، وہ وہاں پہونچ کر جوانوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے ، اگر آپ یونیورسٹیز کی فضا کو دین سے متاثر نہ کر پائے تو لاکھ آپ اچھے انسان ہوں ، پڑھے لکھے ہوں اور عبادت گزار ہوں مگر اپنے کام میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ آپ نے امام زمانہ (عج) کی غلامی کا وظیفہ ادا نہیں کیا ہے ۔

مشھد مقدس کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: اگر ہم حقیقتا اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خداوند متعال نے جنت خلق کی ہے اور وہ مومنین و صالحین کے نیک اعمال کی جزا ہے تو ہمیں امام زمانہ (عج) کی غلامی کو اپنا وظیفہ قرار دینا چاہئے کہ جو یقینا کامیابی کا رمز و راز ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۸۳۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬