‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2017 - 15:48
News ID: 426025
فونت
آلبانی دانشمند:
آلبانی ملک کے ایک ثقافتی سرگرم کارکن نےکہا: مشہد مقدس حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی وجہ سے دنیا کے مسلمانوں و اسلامی ممالک کے لیے اتحاد کا مرکز ہے۔
مشہد مقدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آلبانی ملک کے ایک ثقافتی سرگرم کارکن شپر رستم نے مشہد مقدس 2017ء دنیا ئے اسلام کا ثقافتی دارالحکومت کے افتتاحی پروگرام کے دوران کہا: شہر مشہد اپنی قدیمی تاریخ کی بنیاد پر دنیا کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس نے مشہد مقدس کو دنیائے اسلام کے ثقافتی دارالحکومت کے طورپر تعارف کراتے ہوئے کہا: یہ ثقافتی پروگرام اس سے بہت پہلے انجام پانا چاہیے تھا، اس لیے کہ مشہد مقدس میں مذہبی و ثقافتی کشش و جاذبہ بہت زیادہ ہے ۔

اس نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ مقدس مکان اس شہر کا بہترین و قوی ترین کشش و جاذبہ کا سبب ہے اور کہا: ہر سال پوری دنیا سے بہت زیادہ مسلمان حضرت کی زیارت کے لیے مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں کہ جن کے لیے امکانات و سہولتیں بھی  بہت زیادہ ہیں ۔

اس نے دنیا کے مذہبی شہروں میں اپنے سفروں کے متعلق کہا: دنیا کے تمام مذہبی شہروں میں مشہد مقدس کچھ خصوصیات کی وجہ سے دوسرے شہروں سے ممتاز ہے۔

شپر رستم نے مزید کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے وجود مقدس نے شہر مشہد کو ایک بابرکت شہر میں تبدیل کردیا ہے اور 2017ء میں یہ فرصت فراہم کی ہے کہ دوسرے اسلامی ممالک سےلوگ اس خیر و برکت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔

قابل ذکر ہے کہ "مشہد مقدس 2017ء دنیائے اسلام کا ثقافتی دارالحکومت " کا افتتاحی پروگرام ملک و صوبہ کے سرکاری عہدے داروں اور50  اسلامی ممالک کے سفیروں اور ثقافتی سرگرم افراد کے حضور آستان قدس رضوی کے قدس ہال میں منعقد ہوا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬