‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2017 - 23:43
News ID: 426055
فونت
آیت الله نوری همدانی نے اپنے درس خارج میں بیان کیا؛
حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے حکمت، عزت اور مصلحت کو انقلاب اسلامی کی اصولوں میں سے شمار کیا اور کہا: کبھی بعض لوگ فقط اپنی مصلحتوں کو نگاہ میں رکھتے ہیں ، جبکہ سماجی عزت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ سکوت نہ کریں ، موجودہ حالات پر حوزات علمیہ بیداری کا ثبوت دے اور حکمراں بھی دشمن کی زیادہ خواہیوں کا منھ توڑ جواب دیں ۔
ایت اللہ نوری ھمدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله حسین نوری همدانی آج صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، انقلاب اسلامی ایران کی ۳۸ ویں سالگردہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اس انقلاب کے بہت سارے فوائد رہے ہیں اور  ان بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔

انہوں نے مسلمانوں کی عزت انقلاب اسلامی کے اہم ترین نتائج میں سے شمار کیا اور کہا: عزت و کرامت کی بقاء ملکی محدودہ سے نہیں متعلق نہیں ہے بلکہ اسلام کی نگاہ میں عقیدہ انسانوں کی حدود میں سے ہے ۔

اس مرجع تقلید نے ایران حکام و مسئولین سے امام خمینی(ره) کی خواہشات کی بقاء اور حفاظت کی تاکید کی اور کہا: کبھی مسلمانوں کے لئے شیخ زکزکی اور شیخ عیسی قاسم جیسا مسئلہ پیش آتا ہے ، کہ افسوس حکام کی اس پر توجہ نہیں ہے ، اس کے برخلاف امام خمینی(ره) ھرگز اس طرح کی باتوں پر پیچھے نہیں ہٹتے تھے اور جو کوئی بھی اس طرح کے معاملات پر ان کی ھمراہی نہیں کرتا تھا اس ملنا جلنا بھی پسند نہیں کرتے تھے ۔  

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ دوسروں کے مقابل اپنی قدرت کی حفاظت کی جائے ، یہ بات قابل غور ہے کہ بحرین میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں انگلیںڈ کے وزیر نے ایران کے خلاف تقریر کی مگر کسی نے کچھ بھی نہیں کہا ، ایسے مواقع پر خاموشی دشمن کے بیانات کی تائید شمار کی جاتی ہے ۔  

حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے یاد دہانی کی: دشمن کی زیادہ خواہیوں کے مقابل استقامت کرنی چاہئے ، ہمیں ان کی اس بیجا توقعات کی کا منھ توڑ جواب دینا چاہئے ، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ہماری عزت کو نادیدہ قرار دے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو سکوت بے معنی ہے ، ہم نے سن ۱۳۸۸ شمسی مطابق ۲۰۰۹ عیسوی کے واقعہ اور فتنے پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا اور انگلینڈ کے سفیر کو نکال باہر کردیا ، ان کی سفارت پر تالا لگا دیا مگر آج بھی یہ ملک اپنی گھناونی سیاست میں مصروف ہے ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے حکمت، عزت اور مصلحت کو انقلاب اسلامی کی اصولوں میں سے شمار کیا اور کہا: کبھی بعض لوگ فقط اپنی مصلحتوں کو نگاہ میں رکھتے ہیں ، جبکہ سماجی عزت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ سکوت نہ کریں ، موجود حالات میں حوزات علمیہ اپنی بیداری کا ثبوت دیں اور حکمراں بھی دشمن کی زیادہ خواھی کا منھ توڑ جواب دیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۵۵۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬