‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2017 - 23:53
News ID: 426056
فونت
حیدرالعبادی:
عراقی وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کے نئے صدر جمھوریہ کے احکامات پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے ٹرمپ کے ہنگامہ خیز احکامات کو دہشت گرد گروہ داعش کے مفاد میں قرار دیا ہے ۔
حیدر العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بغداد میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں امریکہ میں پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ کے فرمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا : سات اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں پابندی ، داعش دہشت گردوں سے برسرپیکار افراد کو سزا دینے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی صدر جمھوریہ نے گذشتہ جمعے کو ایک ایسا حکم دیا جس کے مطابق ایران ، عراق ، لیبیا ، سومالیہ ، سوڈان ، شام اور یمن کے شہریوں پر نوے دنوں تک امریکہ میں داخل پر پابندی ہے کہا: یہ تمام وہ ممالک ہیں جو دھشت گردوں سے بر سرپیکار ہیں اور امریکا کی سامراجی سیاستوں کے مخالف ہیں ۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ اور اس ملک کے وزیر خارجہ نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ نے اپنی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کرتا تو امریکی شھریوں کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا جائے اور امریکی فوجیوں کو عراق سے باہر نکال دیا جائے ۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں امریکہ کے چار ہزار آٹھ سو سے زیادہ فوجی تعینات ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬