الکفیل پرنٹنگ پریس برائے طباعت و نشر نے حال ہی میں جرمنی زبان میں ایک تفسیر قرآن شائع کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل پرنٹنگ پریس برائے طباعت و نشر نے حال ہی میں جرمنی زبان میں ایک تفسیر قرآن شائع کی ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق میں کسی بھی ادارے کی طرف سے جرمنی زبان میں چھپنے والی یہ پہلی جرمنی زبان میں تفسیر ہے۔
اس تفسیر کو سید محمد حسین فاطمی نے لکھا ہے اور انہیں تفسیر قرآن کے لیے آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ ناصر مکارم شیرازی کا اجازۃ بھی حاصل ہے۔
یہ ایک مختصر اور مفید تفسیر ہے کہ جو 604 صفحات پر مشتمل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے