‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2017 - 07:45
News ID: 426099
فونت
ڈاکٹر لاریجانی:
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں بعض ملکوں کے برخلاف ایران کا رویہ بالکل حقیقت پسندانہ ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعے کے روز تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف قسم کے مسائل منجملہ مسلط کردہ اقتصادی پابندیوں اور ایٹمی مسئلے کا مقابلہ کرنے کے نتیجے میں ایران کا اسلامی جمہوری نظام علاقائی و عالمی سطح پر مزید پختہ اور مستحکم ہوا ہے۔

انھوں نے مشرق وسطی کو بدامنی کے اعتبار سے دنیا کا اہم ترین علاقہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقائی و عالمی مسائل میں ایران کا کردار اور زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور ایران کے سنجیدہ رویے نے اسے ایک پائدار امن کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں بعض ملکوں کے برخلاف ایران کا رویہ حقیقت پسندانہ رہا ہے جس سے اس بات کی بھی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان ملکوں کے حکام کے غیر سنجیدہ رویے سے نہ صرف ان ملکوں بلکہ دیگر ملکوں کے لئے بھی کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬