‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2017 - 20:20
News ID: 426131
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا : دشمن کا اصل خوف ، دنیا میں ایک ارب مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا آئیڈیل بننا ہے ۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے آج تہران میں تسلط پسند نظام اور نفوذ و مداخلت کے زیر عنوان ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران میں اثر و رسوخ  پیدا کرنے کے لئے تسلط پسند نظام کے اصرار کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، علاقے کی ایک عظیم اور موثر طاقت بن چکا ہے ۔

آیت اللہ لاریجانی نے کہا : تسلط پسند نظام ، اسلامی جمہوریہ ایران کو کہ جس کا طرز زندگی وحدانیت اور قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر ہے  علاقے میں اپنا فکری و عملی رقیب سمجھتا ہے ۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا : ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد قرآنی اور توحیدی اصولوں پر رکھی گئی ہے جس کا سرچشمہ عمل خیر اور نیکی ہے اور دشمن ، اس فکری و عملی سرچشمہ سے خوف کھاتا ہے ۔

 آیت اللہ لاریجانی نے  حزب اللہ لبنان سے مغرب کے خوف  اور اسے دہشت گرد کہے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ لبنان اور یمن و عراق میں موجود دوسرے مزاحمتی اور استقامتی گروہوں کی بنیاد بھی اسلامی تعلیمات پر استوار ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۵۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬