رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے آج تہران میں تسلط پسند نظام اور نفوذ و مداخلت کے زیر عنوان ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے تسلط پسند نظام کے اصرار کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، علاقے کی ایک عظیم اور موثر طاقت بن چکا ہے ۔
آیت اللہ لاریجانی نے کہا : تسلط پسند نظام ، اسلامی جمہوریہ ایران کو کہ جس کا طرز زندگی وحدانیت اور قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر ہے علاقے میں اپنا فکری و عملی رقیب سمجھتا ہے ۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا : ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد قرآنی اور توحیدی اصولوں پر رکھی گئی ہے جس کا سرچشمہ عمل خیر اور نیکی ہے اور دشمن ، اس فکری و عملی سرچشمہ سے خوف کھاتا ہے ۔
آیت اللہ لاریجانی نے حزب اللہ لبنان سے مغرب کے خوف اور اسے دہشت گرد کہے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ لبنان اور یمن و عراق میں موجود دوسرے مزاحمتی اور استقامتی گروہوں کی بنیاد بھی اسلامی تعلیمات پر استوار ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۵۵