رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آج صبح ایرانی فضائیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی اہلکاروں سے خطاب میں امریکہ کے سابق صدر اوبامہ کے ایران کے خلاف اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے سابق صدر اوبامہ نے اپنے زعم ناقص میں ایران کے خلاف مفلوج کرنے والی اقتصادی پابندیاں عائد کیں لیکن وہ اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکا اور کوئی بھی دشمن ایرانی قوم کو مفلوج نہیں کرسکتا کیونکہ ایرانی قوم کو عالمی طاقتوں پر نہیں بلکہ اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: امریکہ کے نئے صدر نے انتخابات کے دوران اپنی باتوں اور اپنے حالیہ اقدامات کے ذریعہ دنیا بھر میں امریکہ کے گھناؤنے جرائم ، سازشوں اور کرپشن کا پردہ چاک کردیا ہے جبکہ گذشتہ 38 سال سے ہم بھی امریکہ کے دنیا بھر میں جاری فساد اور گھناؤنے جرائم کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتے رہے ہیں ایرانی عوام امریکہ کے نئے صدر کی کھوکھلی دھمکیوں کا جواب 22 بہمن کو دیں گے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سن 1357 ہجری شمسی میں ایرانی فضائیہ کی طرف سے حضرت امام خمینی (رہ) کی بیعت کو فضائیہ کا شجاعانہ اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: اس دور میں حتی حضرت امام (رہ) کو بھی اس بات کا یقین نہیں تھا کہ فضائیہ کے اہلکار ایسا شجاعانہ اقدام اٹھائیں گے کیونکہ اس دور میں فضائیہ کو سبھی شاہ کے قریب سمجھتے تھے لیکن اللہ تعالی نے سب سے پہلے اسی ادارے کو انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی (رہ) کی حمایت میں میدان میں اتارا جس پر حتی حضرت امام (رہ) کو بھی یقین نہیں تھا اور اسی امرکو اللہ تعالی کی غائبانہ مدد کہتے ہیں کہ جہاں سے آپ کو امید نہ ہو وہاں سے آپ کو مدد مل جائے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے نئے صدر کی طرف سے سابق صدر اوبامہ کا شکریہ ادا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کبھی بھی اوبامہ حکومت کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کیونکہ اوبامہ نے ایران کو مفلوج کرنے کے لئے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں البتہ وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور کوئی بھی دوسرا دشمن ایرانی قوم کو مفلوج نہیں کرسکتا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کیا ہمیں امریکہ کی سابق حکومت کا پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا چاہیے؟ کیا داعش کو تشکیل دینے کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا چاہیے؟ کیا ہمیں امریکہ کی سابق حکومت کا عراق اور شام میں آگ لگانے پر شکریہ ادا کرنا چاہیے؟ یا ہمیں اس کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسی پر شکریہ ادا کرنا چاہیے؟ ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکومت نے اپنے آہنی ہاتھوں پر مخملی دستانے پہن رکھے ہیں اور دنیا کی ہر برائی کے پیچھے امریکہ کی سابق حکومتوں کا ہاتھ رہا ہے جسے امریکہ کے موجودہ صدر نے انتخابات کے دوران اور اپنے حالیہ اقدامات کے ذریعہ برملا کردیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے نئے صدر کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم کسی بھی دشمن کی دھمکیوں سےڈرنے والی نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے نئے صدر کی دھمکیوں کا ایرانی قوم 22 بہمن کے دن بھرپورجواب دے گی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے پانچ سالہ بچے کی امریکہ میں گرفتاری کو امریکی انسانی حقوق کا ایک نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی حصرت امام خمینی (رہ) پر اپنی رحمت نازل فرمائے ۔ جنھوں نے دشمن کی شناخت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:" بڑے شیطان امریکہ پر کبھی بھی اعتماد نہ کرنا " اور آج حضرت امام خمینی (رہ) کی باتیں ہمارے سامنے حقیقت کے جلوے پیش کررہی ہیں اور ثابت ہوگیا کہ امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۶۹۴