‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2017 - 17:39
News ID: 426165
فونت
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کی تعمیرنو میں یورپی یونین کی شرکت پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کی آزادی کا احترام اور دہشت گردی کی حمایت سے دستبرداری کی صورت میں یورپی یونین، شام کی تعمیرنو کے عمل میں شامل ہو سکتی ہے۔

شام کے صدر نے کہا کہ یورپی حکام  آنکھیں بند کرکے امریکی ہدایات پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپ ایسی حالت میں شام کی تعمیرنو میں شامل ہونا چاہتا ہے جبکہ اس ملک کو تباہ کرنے میں وہ خود بھی شریک رہا ہے۔

بشار اسد نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم ہونے والے اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کے ہاتھوں شام کے عام شہریوں کا قتل عام بند نہیں ہوا، کہا کہ امریکہ کے نام نہاد اتحاد کی کارروائیاں شام کے قومی اقتدار اعلی کے منافی ہیں۔

انھوں نے فائر بندی پر شام کے کاربند رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ پورے شام سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬