حرم علوی (ع) کی جانب سے بصرہ یونیورسٹی کے طلاب کے لئے حوزہ علمیہ نجف کے اساتذہ کے دروس کا اہتمام ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ امور دینیہ اور یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کمیٹی کے تعاون سے بصرہ یونیورسٹی کے طلاب کے لئے اخلاقی وثقافتی امور کی آشنائی کے لئے درس کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں بصرہ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل،انجیئرنگ ،منیجمنٹ ،کامرس اور لٹریچر کے طلاب نے شرکت کی۔
ان طلاب کو حوزہ علمییہ کے چھ معروف اساتذہ نے لیکچر دیا جن میں شیخ باقر ایراوانی،سید احمد اشکوری،سید احمد صافی،جیسی حوزہ کی مشہور و معروف شخصیات شامل تھے۔
واضح رہے کہ ان دروس کا اہتمام صحن حیدری میں واقع مدرسہ امام حکیم (رح) میں کیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے