‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2017 - 19:16
News ID: 426237
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر نے ۷ مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا کر امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مخفی دشمنی کا آشکار کردیا ہے۔
آیت الله امامی کاشانی


رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ اس ہفتہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ، نماز جمعہ کے  خطیب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا : امریکہ کے نئے صدر نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا کر امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ  مخفی دشمنی کا آشکار کردیا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے 22 بہمن  انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا :  ایرانی عوام نے برفباری اور سخت سردی میں سڑکوں پر نکل ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے ساتھ ہیں اور دشمن کی ہرزہ سرائی کا بھر پور جواب دیا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ انقلاب اورعوام 22 بہمن کے دو اہم رکن ہیں ۔

خطیب جمعہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمن کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :ہمیں دشمن شناس ہونا چاہیے اور ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کو سننا اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔  آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور بھروسہ رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری تمام کامیابیوں میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل ہے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬