‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2017 - 13:15
News ID: 426253
فونت
آیت الله عبد الامیر قبلان :
شیعہ مجلس اعلی لبنان کے سربراہ نے امام خمینی(ره) کے سیاسی نظریات اور آپ کی دور اندیشی کو ایران کے استقلال کا سبب قرار دیا ۔
آیت الله قبلان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس اعلی لبنان کے سربراہ آیت الله عبد الامیر قبلان نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت کی میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوا ، انقلاب اسلامی ایران کی ۳۸ سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: یہ قومی عید اس مبارک انقلاب اور آزادی کا نتیجہ جسے ملت ایران نے اس ملک کے ڈیکٹیٹر ںظام حکومت اور سامراج قبضہ سے آزاد کر کے حاصل کیا ہے ، ملت ایران نے اپنے رھبر کی اطاعت کا بہترین منظر پیش کیا ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: امام خمینی(ره) کے سیاسی نظریات اور آپ کی دور اندیشی نے  ایران کو استقلال کی نعمت سے نوازا ، اور ایران کو ایک ایسا ملک بنا دیا جو ھرگز کسی دوسرے ملک تحت تاثیر قرار نہ پائے بلکہ خدا پر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے  ۔

اس لبنانی عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران ، قران کریم ، سنت رسول اسلام(ص) اور سیرت ائمہ اطھار(ع) سے متمسک ہو کر معتدل اسلام کی ترویج میں مصروف ہے کہا: ہم اسلامی جمھوریہ ایران کی علمی اور فوجی توانائیوں کہ جس نے اسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا حصہ قرار دیا ہے تحسین کرتے ہیں ۔

آیت الله قبلان نے خداوند متعال سے اس قوم کی حفاظت اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی دعا کرتے ہوئے کہا: ایران مستضعفان جھان کی مستحکم پناہ گاہ اور ملت فلسطین کا بہترین حامی و مددگار ہے ۔

انہوں نے ایران کو استقامت اور آزادی فلسطین کا حامی جانا اور کہا: ہم انقلاب اسلامی کی پیروزی کے ایام میں ملت فلسطین کی حمایت اور غاصب صھیونیت سے بر سرپیکار گروہوں کی امداد کا بخوبی مشاھدہ کر رہے ہیں نیز آج تکفیری پروجیکٹ کہ در حقیقت ایک صھیونی پروجیکٹ ہے اس سے مقابلے کے لئے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے ۔

شیعہ مجلس اعلی لبنان کے سربراہ نے نے یاد دہانی کی : ہم لبنانی بھی ملت لبنان ، لبنانی فوج اور گروہ استقامت کے فضل و کرم سے ملک میں غاصب صھیونیوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کامیاب ہوگئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬