‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2017 - 23:19
News ID: 426277
فونت
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ؛
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مراجع کرام و علماء کے گھروں میں حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے عزادای منعقد ہوئی ۔
ایام فاطمیہ

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ام ابیها حضرت فاطمۃ زهرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے مراجع کرام و علماء کے گھروں میں حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے عزادای منعقد کی گئی ۔

اس رپورٹ کے مطابق حضرات آیات لطف الله صافی گلپایگانی، حسین وحید خراسانی، ناصر مکارم شیرازی و سید موسی شبیری زنجانی کے گھروں میں گذشتہ روز، روز شہادت حضرت فاطمۃ زهرا (س) سے عزادری کا سلسلہ شروع ہوا اور کل دوشنبہ تک عزاداری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اسی طرح حضرات آیات نوری همدانی، جعفرسبحانی، سید محمدعلی علوی گرگانی، عبدالله جوادی آملی اور دوسرے علماء کے دفاتر و گھروں میں بھی عزاداری منعقد ہوئی ۔

اس عزاداری و مجالس میں خطیبوں نے حضرت فاطمۃ زهرا (س) کی فضیلت بیان کی اور شعراء و نوحہ خوان نے سرور زنان عالم کے مصائب و نوحہ خوانی کی ۔

ان مجالس کے مقررین نے لایتمداری کو شیعوں کی حقیقی خصوصیت جانا ہے اور تاکید کی ہے کہ حضرت فاطمۃ زهرا (س) ولایتمداری و ولایت کے دفاع کے راہ میں سبھوں کے لئے بہترین نمونہ ہیں ۔

اس موقع پر حرم اهل بیت بی بی معصومہ قم (ع) کا روضہ مبارک بھی عزاداری میں مشغول تھا اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے مختلف شہروں سے اس مقدس شہر عزاداری و پرسہ کے لئے حاضر ہوئے اور جلوس عزا کا انعقاد کیا ۔

عزادر و مومنین بانوی کرامت حضرت فاطمۃ معصومه (س) کے روضہ مبارک میں اور مسجد مقدس جمکران میں حاضر ہوئے تا کہ کریمہ اہل بیت (ع) و امام زمان (عج) کی خدمت میں ام ابیها حضرت فاطمۃ زهرا(س) کی شہادت کا پرسہ پیش کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬