‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2017 - 16:46
News ID: 426296
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران کی طاقت اور ایٹمی سمجھوتے کے بعد علاقائی سطح پر اس کی توانائیوں میں اضافے سے خوفزدہ ہیں
ڈاکٹر علی لاریجانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اپنے ایک ٹیلی ویژن پر انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو صرف ایران کے ایٹمی پروگرام سے خلش نہیں ہے -

انہوں نے کہا کہ امریکا کا معاملہ صرف ایران تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے مخاصمانہ اقدامات کادائرہ بہت سے ملکوں تک پھیلا ہوا ہے -

انہوں نے کہا کہ امریکا میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکا کے دیگر ملکوں کے ساتھ جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ خود امریکا کی اندرونی مشکلات کا نتیجہ ہیں -

ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اپنی نامناسب حرکتوں منجملہ اسلامی ملکوں کے شہریوں کو  ویزا نہ دینے اور یورپی یونین سے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے امریکا کی داخلی مشکلات کو حل کریں-

پارلیمنٹ  کے اسپیکر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئےکہ  ایران نے گذشتہ اڑتیس برسوں کے دوران مختلف بین الاقوامی اقدامات اور حرکتوں کا سامنا کیا ہے کہا کہ تہران حالات کے مطابق مناسب فیصلے کرتا ہے -

انہوں نے کہا کہ دشمن  ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے کبھی بھی ایذائیں پہنچانے والے اقدامات کا سہارا لے رہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاملے کو پوری پختگی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬