‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2017 - 20:18
News ID: 426298
فونت
آیت الله مجتهد شبستری:
آیت الله محسن مجتهد شبستری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبلیغ اور ثقافت نماز کی ترویج معاشرے میں معنویت کی جڑوں کو مستحکم کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہا: قومی میڈیا ثقافت نماز کی ترویج و تبلیغ میں اہم کردار ادا کرے اور اپنی تمام توانائیوں کو برو کار لائے ۔
آیت الله مجتهد شبستری

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر تبریز سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله محسن مجتهد شبستری نے قومی اجلاس نماز میں خطاب کرتے ہوئے کہا: نماز معاشرہ کی معنویت کا محور ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبلیغ اور ثقافت نماز کی ترویج معاشرے میں معنویت کی جڑوں کو مستحکم کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہا: قومی میڈیا ثقافت نماز کی ترویج و تبلیغ میں اہم کردار ادا کرے اور اپنی تمام توانائیوں کو برو کار لائے ۔

شھر تبریز کے امام جمعہ نے جوان و نوجوان نسل کو نماز کے معنوی آثار و برکتوں کی جانب متوجہ کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: نماز کا قیام ، انسانوں کو کبر و نخوت سے دور رکھتا ہے اور انسانوں کو خدا کی بے انتہا قدرت سے جوڑ دیتا ہے ۔

صوبہ مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے مغربی معاشرے میں اخلاقی سقوط اور نفساتی سرگردانی کا سبب معنویت اور یاد خدا سے دوری بتایا اور کہا: اسلامی معاشرے کو پستی سے روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ نماز قائم کیا جائے ۔

انہوں نے نماز کا قیام اخلاقی اور سماجی مفاسد سے دوری کا سبب جانا اور کہا: ہم ، معاشرے میں پھیلتی برائیوں کو روکنے کے لئے نماز کو اہمیت دیں ، نماز انسان کو گناہوں سے دور اور لازوال فیض الهی سے متصل کرتی ہے ۔

آیت الله شبستری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نماز کی ترویج کچھ اس طرح ہو کہ بچپنے سے ہی سے نماز کی عادت پڑ جائے کہا: آج کی جوان نسل ملک کا مستقبل ہے ، ان کی معنویت ملک کی معنویت کا سبب ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬