‫‫کیٹیگری‬ :
17 February 2017 - 22:25
News ID: 426369
فونت
آیت اللہ کاظم صدیقی:
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جنگ کے حوالے سے یوروپ یونین کے ذمہ دار کا دعوا سفید جھوٹ بتایا اور کہا: اگر دشمنوں کے اندر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت ہوتی تو وہ اس سے دریغ نہ کرتے ۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو لاکھوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی تہران میں منعقد ہوئی کہا: جنگ کے حوالے سے وروپ یونین کے ذمہ دار کا دعوا سفید جھوٹ بتایا اور کہا: اگر دشمنوں کے اندر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت ہوتی تو وہ اس سے دریغ نہ کرتے ۔

انہوں نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی ریلی میں ہماری عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کر کے انقلاب کے حوالے سے دشمن کی ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دیا ۔

آیت اللہ صدیقی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کا انقلاب،  فقاہتی اور حسینی انقلاب ہے جس کی عوام خود بھر پور حمایت اور حفاظت کرتے ہیں کہا: یہ انقلاب ایک دینی رھبر اور فقیہ کی رھبری میں وجود میں ایا اور آج بھی ایک فقیہ کی رھبریت میں پابرجا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر دشمنوں کے اندر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت ہوتی تو وہ اس سے دریغ نہ کرتے کہا: دشمن میں اب اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایران پر کوئی ایسی جنگ مسلط کرے کیوں کہ اس سے خطے سے خود اس کا وجود اور اس کے مفادات ختم ہوجائیں گے ، انہیں بنیادوں پر اس نے اب ایران کے خلاف فوجی حربوں کے بجائے اقتصادی اور ثقافتی حربوں کا رخ کرلیا ہے ۔

آیت اللہ صدیقی نے عوام کی خدمت اہم الھی فریضہ بتاتے ہوئے ایرانی حکام سے عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: قوم بیکاری ، مہنگائی ، تبعیض اور منشیات جیسے مسائل سے دوچار ہے حکومت اس کے حل کی پوری کوشش کرے ۔

انہوں نے بحرینی حکومت کے ہاتھوں بحرینی عوام پر جاری بہیمانہ اور مجرمانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: بحرینی شاہ کو ایرانی شاہ کے راستے پر نہیں چلنا چاہئے ورنہ اس کا انجام بھی شاہ ایران کی طرح بُرا ہوگا ۔

 

تہران کے امام جمعہ نے اقوام متحدہ کی ناقص کارکردگی پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا : لعنت ہو اقوام متحدہ  پر جو سعودی عرب سے رشوت لیکر اس کا نام بچوں کے قاتل کی فہرست سے نکال دے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور سعودی عرب کے ہم عقیدہ دہشت گرد دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں کہا: سعودی عرب نے بڑی طاقتوں کو بڑے پیمانے پر رشوت دے کر اپنے آپ کو اور اپنے حامی دہشت گردوں کو بلیک لیسٹ سے بچا رکھا ہے ۔/۹۸۸/  ن۹۳۰/ ۵۳۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬