‫‫کیٹیگری‬ :
17 February 2017 - 22:44
News ID: 426374
فونت
آیت ‎الله جوادی آملی :
حضرت آیت ‎الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتھ کہ سامراجیت و صیہونیست سرکش ہیں وہ تباہی پیدا کرنے والے ہیں بیان کیا : جہاں بھی خوں ریزی و انسان کشی ہے وہاں سامراجیت و صیہونیت کی بات سامنے آتی ہے ۔
آیت ‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ طور کی بعض آیات کی تفسیر کرتے ہوئے بیان کیا : اہل تقوا کہتے ہیں کہ ہم لوگ اپنے خانوادے میں خوف و رجا کے ساتھ زندگی بسر کرتے تھے اور ہمارے خاندان میں سب لوگ شفقت کے ساتھ زندگی بسر کرتے تھے ، خداوند عالم سے خوف ہمارے خاندان میں پایا جاتا تھا ، ہم لوگ کا رابطہ خداوند عالم سے تھا ، ایک طرف تعلیم و تربیت تو دوسری طرف تزکیہ ہمارے خاندان پر سایہ فگن تھا اور وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ اہل دعا تھے ، یہ کہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کی موت ہو جائے اور اس کی اولاد باقی رہتی ہے جو اس کے لئے دعا کرے یہ صالح فرزند اپنے ماں باپ کے لئے حق رکھتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : ماں اور باپ کی دعا اپنے اولاد کے لئے موثر ثابت ہوتی ہیں ، اہل تقوا کہتے ہیں ہم لوگ دعا کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور ہم لوگ خداوند عالم کو پکارتے تھے اور وہ بھی ہمارے لئے مھربان ہے ، غرض یہ کہ صحیح ہے کہ تعلیم و تربیت و تزکیہ اور یہ نصیحتیں تھیں لیکن دعا کو فراموش نہیں کرتے تھے ، بہشت میں اس کو کہتے ہیں ، وہ شخص جو کہ عذاب پروردگار کے بغیر زندگی کرتا ہے وہ اپنے تمام عبادتوں کو انجام دیتا ہے اور دعا بھی اس کے روزانہ کے پروگرام میں سے ہے ، وہ شخص جو انسان کے قلب کو ہدایت کرتا ہے مقلب القلوب ہے ، دعا کا بھی کردار کافی اہم ہے ، اہل بہشت کہتے ہیں ہمارے پرگرام میں دعا بھی تھا نہ یہ کہ صرف ان لوگوں نے دعا کی ہے ۔

حضرت آیتالله جوادی آملی اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں بیان کرتے ہیں : جب حضرت امام مهدی (عج) کا ظہور ہوگا ، وہ قائم بالعقل و قائم بالعدل ہیں اور اسی وجہ سے دنیا کی اصلاح کرے نگے ، اس اصلاح کے مقابلہ میں سامراجیت اور صیہونیت ہے کہ جو تباہی پیدا کرنے والے ہیں ، ان لوگوں نے عالمی جنگ شروع کی جس میں کم سے کم سات کروڑ لوگوں کو مارا ڈالا گیا ، یہ قوم تباہی و طغیان پیدا کرنے والوں میں ہیں ، یہ کہ امام خمینی (ره) نے بیان کیا کہ بڑا شیطان ، وہ بڑا شیطان یہی ہے ، جو کہ طغیان و تباہی پھیلانے والا ہے ان کے اسلحہ بنانے والے تمام کارخانہ چوبیس کھنٹے کام کرتے ہیں ، اس وقت شام و یمن اور عراق میں نیابتی جنگ کر رہے ہیں ، یہ لوگ تباہی و طغیان پیدا کرنے والے ہیں ، میڈیل ایسٹ کے تمام گوشے نیابتی جنگ میں جل رہے ہیں ، بڑے ممالک کا زیادہ تر بجٹ انسان کشی میں خرچ ہو رہا ہے یہ لوگ سوائے انسان کشی کے کچھ نہیں کر رہے ہیں جہاں بھی خوں ریزی ہے وہاں سامراجیت و صیہونیت کا ہاتھ پایا جاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۸۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬