‫‫کیٹیگری‬ :
19 February 2017 - 16:19
News ID: 426407
فونت
حرم امیر المومنین (ع) میں شعبہ خواتین کی جانب سے رضاکار فوج کے شہدا کے بچوں میں تحائف کی تقسیم ۔
 حرم امیر المومنین (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ تعلقات برائے خواتین نے حشد شعبی (عوامی رضاکارفوج) کے شہدا کے بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کئے ۔

ان شہدا کا تعلق حیدریہ اور رضویہ کے علاقے سے تھا، اس تقسیم کا مقصد مرجع اعلی کی تعلیمات کی معاشرے میں تطبیق تھی۔

شعبہ کی نگران زھرہ قابچی نےحرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ہم نے وطن کی دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے گھرانوں کا دورہ کیا اور ان کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ،مزید ان کے حالات بھی دریافت کئے

اسی طرح ان کو حرم کی طرف سے شہدا کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬