‫‫کیٹیگری‬ :
19 February 2017 - 22:34
News ID: 426414
فونت
معروف اہل سنت عالم دین نے کہا ہے کہ بم دھماکوں سے عوام کے دلوں سے صوفیاء کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی ۔
صوفیاء کی محبت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف اہل سنت عالم دین حاجی حنیف طیب اور علامہ کوکب نورانی نے کہا ہے کہ بم دھماکوں سے عوام کے دلوں سے صوفیاء کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی، بہت مذمتیں ہوگئیں بیانات سے آگے بڑھ کر دہشت گردی کے تدارک کیلئے عملی کام کیا جائے۔

کراچی میں احتجاجی اجتماع سے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ مزارات بند کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، بہترین سیکیورٹی انتظام کرکے تمام مزارات کو فی الفور زائرین کیلئے کھولا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ نشتر پارک اور داتا دربار دھماکوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو شاید قلندر کی دھرتی دہشت گردی سے محفوظ رہتی، شہدائے سیہون کے اعضاء کو گندے نالے میں ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

علامہ کوکب نورانی نے کہا کہ مزارات پر جانے کو شرک و بدعت کہنے والے مولویوں اور مدارس کو بھی سانحہ سیہون میں شامل تفتیش کیا جائے، پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، حکومت کا مزارات کو بند کرنا اپنی نااہلی کا اعتراف ہے، اسکولوں اور سیکیورٹی اداروں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تو ان کو بھی بند کر دیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬