حرم امیر المومنین (ع) کے جانب تعمیر کئے جانے والے صحن فاطمہ زہرا(س) میں زیر تعمیر لائبریری پر کام تیزی سے جاری ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے مغربی جانب تعمیر کئے جانے والے صحن فاطمہ الزہرا(س) میں جدید لائبریری کی عمارت بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس کا رقبہ ۳ہزار مربع میٹر ہوگا۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر سید کرار نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ لائبریری کے لئے ۳ہزار مربع میٹر سے زائد رقبہ مختص کیا گیا ہے اور اس کی پانچ منزلیں ہونگی۔
اسی مناسبت سے حرم کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے زیر تعمیر لائبریری کی عمارت کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے