‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2017 - 23:09
News ID: 426511
فونت
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے مسئلہ فلسطین کو ایران کا سب سے اہم اور پہلا مسئلہ قرارد یتے ہوئے کہا : ایران کے سیاسی، علاقائی اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ  آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماوز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوئی مسئلہ فلسطین کو ایران کا سب سے اہم اور پہلا مسئلہ قرارد یتے ہوئے کہا : ایران کے سیاسی، علاقائی اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کانفرس میں شریک تمام ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو ایک اسلامی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا : بعض کہتے ہیں آپ کا مسئلہ فلسطین سے کیا تعلق ہے جبکہ ان لوگوں کو صریح طور پر کہنا چاہئے کہ آپ کا اسلام سے کیا تعلق ہے ؛ مسئلہ فلسطین اسلام کا مسئلہ ہے ، اسلام کہتا ہے کہ اسلامی سرزمین پر کفار اور اغیار کا قبضہ حرام ہے ، فلسطین پر کفار کا قبضہ ہے کفار کا قبضہ حرام ہے اور ہم اسلامی سرزمین آزاد کرنے کے سلسلے میں جد وجہد کررہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کررہے ہیں ۔

تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم مسئلہ فلسطین کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ہم مسئلہ فلسطین کے لئے تمام مشکلات برداشت کررہے ہیں کہا: ہمارے خلاف مغربی اور بعض عربی ممالک کی تمام سازشوں کا مقصد یہی ہے کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت ترک کردیں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں آواز بلند کرنا بند کردیں مگر دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ مسئلہ فلسطین ایران کا پہلا اور اہم مسئلہ ہے ۔ ہمارے سیاسی، علاقائي اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کو برطانیہ نے وجود عطا کیا اور اس کے بعد برطانیہ نے اسرائیل کی حفاظت کا کام امریکہ کے سپرد کردیا اور خود بھی اسرائیل کی حفاظت میں مصروف ہے کہا: آج امریکہ اور برطانیہ مشرق وسطی کے قدرتی وسائل اور ذخائر پر قبضہ کئے ہوئے ہیں ، انھوں نے اپنی مرضی کے حکام کو عرب ممالک پر مسلط کررکھے ہیں جو ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے اسلامی نہیں سمجھتے ۔

 

آیت اللہ موحدی کرمانی نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور انھیں اسرائیل مخالف اسلامی ممالک پر مسلط کرنا اور ان کی فوجی اور سیاسی سطح پر حمایت کرنا مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے ایک اہم سازش ہے کہا: شام فلسطینیوں کا حامی واحد عرب ملک ہے جسے امریکہ ، اسرائيل اور ان کے حامی عرب ممالک نے دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ کردیا ، شام کی فوج  کواسرائیل کے مدمقابل کمزور کرنے کے لئے شام کے میدان میں دہشت گردوں کو اتارا گیا اور ان کی بھر پور مدد کی گئی ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ بعض عرب ممالک حقیقت میں خائن ہیں جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں کہا : امریکہ ، برطانیہ اور ان کے علاقائی حامی نابود ہوجائیں گے اور اسلام و مسلمانوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فتح نصیب ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۶۰۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬