‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2017 - 11:58
News ID: 426582
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے حفظ قرآن کے مقابلے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔
 حفظ قرآن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے حفظ قرآن کے مقابلے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔

اس تقریب سے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے کہا ہے کہ کوئی بھی چیزقرآنی علوم سے افضل و اشرف نہیں ہے جو شخص بھی قرآن کے ساتھ وقت گزارتا ہے حقیقت میں وہ اپنی آخرت کے ساتھ وقت گزارتا ہے اور وہ اپنی ذات کے لیے جنت کو پسند کرتا ہے اور اسی کے لیے کام کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسی عمل کی بدولت وہ اپنے آپ کو آگ سے بچاتا ہے اور خود کو اس سے دور کرتا ہے ایسے شخص کے لیے فضائل و اخلاق حمیدہ کی بنیاد پراپنے آپ کی تربیت کرنا آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بہت سے کام کیے ہیں کہ جن میں سے ایک قرآن انسٹی ٹیوٹ کی تاسیس بھی ہے اور قرآن مجید کے لیے کام کرنا نبی کریم(ص) کی وصیت پہ عمل کرنا ہے ۔

سید احمد صافی نے وضاحت کی : کیونکہ نبی کریم(ص) نے اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے جن دو گراں قدر چیزوں سے تمسک کا حکم دیا ہے ان میں سے ایک قرآن مجید بھی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬