‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2017 - 14:20
News ID: 426586
فونت
حرم امیر المومنین (ع) میں ؛
حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ دارلقرآن الکریم نے انڈونیشیا کے وفد کے ہمراہ محفل قرآنی کا انعقاد کیا اس وفد کا تعلق حرم امام حسین (ع) کے زیر انتظام انڈونیشا میں قائم حسینیہ سے تھا ۔
انڈونیشیا کے وفد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ دارلقرآن الکریم نے انڈونیشیا کے وفد کے ہمراہ محفل قرآنی کا انعقاد کیا اس وفد کا تعلق حرم امام حسین (ع) کے زیر انتظام انڈونیشا میں قائم حسینیہ سے تھا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق وفد میں قرآن کریم کے معلمین اور معلمات شامل تھے جنہوں نے انڈونیشیا میں قرآنی مرکز میں خدمات انجام دی تھی۔

اس محفل قرآنی کا انعقاد صحن علوی شریف میں کیا گیا تھا جس میں مقامی قاری قرآن اور دارالقرآن کے طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

وفد کے نمائندے نے حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان محافل کو قرآنی ثقافت کے نشر میں اہمیت کا حامل قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ دارالقرآن الکریم عراق اور دیگر ممالک سے آنے والے قرآنی وفود کے استقبال کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬