حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری کے سکٹریٹ کے ماتحت فعالیت کرنے والے طبی شعبہ نے خبر دی ہے کہ انہوں نے دارالشفاء طبی مرکز کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری کے سکٹریٹ کے ماتحت فعالیت کرنے والے طبی شعبہ نے خبر دی ہے کہ انہوں نے دارالشفاء طبی مرکز کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس طبی مرکز میں اب ساکنین نجف اشرف اور زائرین کرام کو تمام طبی سہولیتں فراہم کی جائے گی۔
طبی شعبہ کے نگران سید قاسم موسوی نے بتایا کہ اس مرکز کی بحالی کے سلسلہ میں اس کی ساخت کے علاوہ جدید مشینری کی تنصیب اور دیگر طبی سہولیات کےاضافہ کا خیال رکھا گیا ہے ۔
اب اس مرکز میں مردانہ اور زنانہ وارڈ کے علاوہ آوٹ ڈور مریض بھی چیک کئے جائے گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے