‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2017 - 18:13
News ID: 426649
فونت
محمد رعد:
حزب اللہ کے اراکین پارلیمنٹ نے فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جد و جہد کو سراہا۔
قائد انقلاب اسلامی سے اصفہان کے عوام کی ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ تنظیم کی حمایتی پارٹی نے اسلامی جمہوریہ ایران کا بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کانفرنس میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای کی جانب سے دی جانے والی ہدایات مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مشعل راہ ہیں۔

حزب اللہ کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے محمد رعد کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوئی جس میں انہوں نے فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جد و جہد کو سراہا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں صہیونی مخالف تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی پشت پناہی کرنے بالخصوص خطے میں امریکی اور صیہونی سازشوں کے باجود مسئلہ فلسطین کو اُجاگر کرنے پر ایرانی حکومت کے کردار کی تعریف کی۔

حزب اللہ جناح نے خطے کے بعض عربی ممالک کی صیہونیوں کی جانب رغبت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : ان ممالک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیت المقدس کی مکمل آزادی اور صیہونیوں کے ناجائز قبضے کا خاتمہ مظلوم فلسطینی قوم کے ناقابل انکار حق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے دارالحکومت تہران میں چھٹی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتامی اعلامیہ میں مظلوم فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے علاوہ صیہونیوں کی جانب سے گزشتہ سات دہائیوں سے ناجائز قبضہ ختم کرانے پر زور دیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬