‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2017 - 15:06
News ID: 426692
فونت
شیخ سعد خاقانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے عالمی کتاب نمائش کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔
عالمی کتاب نمائش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیرا لمومنین (ع) میں قائم شعبہ امور فکریہ و ثقافیہ کے سربراہ شیخ سعد خاقانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے عالمی کتاب نمائش کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا : اس نمائش کا آغاز ۹مارچ سے ہوگا اس کا انعقاد حرم امیر المومنین (ع) کے صحن امام حسین (ع) میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فنی اور دیگر تمام امور مکمل کر لئے گئے ہیں اس مرتبہ اس عالمی نمائش میں ۲۰۰ سے زائد عالمی کتب کے ناشرین شرکت کریں گے،جن میں عربی اور یورپین ادارے شامل ہیں جبکہ عالمی کتاب نمائش میں افتتاحی تقریب کے دعوتی کارڈ ز بھی جاری کر دئے گئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬