‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2017 - 15:50
News ID: 426771
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے زیر اہتمام نویں بین الاقوامی کتاب نمائش مقامی اور غیر ملکی ناشرین نے شرکت کے ساتھ کا افتتاح ہوا ۔
 بین الاقوامی کتاب نمائش

 

کے زیر اہتمام نویں مقامی اور غیر ملکی ناشرین نے شرکت کے ساتھ کا افتتاح ہوا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے زیر اہتمام نویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح آج کیا گیا جس میں ۲۰۰ سے زائد مقامی اور غیر ملکی ناشرین نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب میں حرم علوی (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار نائب جنرل سیکٹری ،انتظامی کمیٹی ،روضہ امام کاظمین (ع) کے جنرل سیکٹری تمام  روضہ ہائے مبارک کے نمائندے نجف کے گورنر اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد حرم کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر رضاکار فوج کو بھی یاد کیا اور ان کی فتح کے لئے دعا کی گئی ، اس کے بعد انہوں نے اقوام اور کتاب خوانی کے عنوان پر مفصل گفتگو کی ۔

اس کے بعد حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کے سربراہ شیخ سعد خاقانی نے مہمانوں سے خطاب کیا اور انہیں اس عالمی نمائش میں شرکت پر خوش آمدید کہا اپنے خطاب میں انہوں نے علم اور کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کتاب کو جدید دور ضرورت قرار دیا۔

آٰخر میں انہوں نے تمام شعبوں کی جانب سے کئے گئے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ۲۰۱۶ کے دسویں ماہ سے اس نمائش کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر تمام متعلقہ شعبہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

ان کے بعد شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور جس کے بعد باقاعدہ عالمی کتاب نمائش کا افتتاح کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬