‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2017 - 23:13
News ID: 426797
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حضرت آ‌یت الله علوی گرگانی نے کہا: ہمیں اپنے جوانوں اور بچوں کو گمراہی سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں پروگرامنیگ کرنا چاہئے ، انہیں قرآنی معارف سے آشنا کیا جائے کیوں کہ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو دشمن ہمارے بچوں کے ذھن غلط باتوں سے بھر دیں گے ۔
آیت الله علوی گرگانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج وقف بورڈ کے چئرمین اور اہل کاروں نیز عالمی قران کریم مقابلے کے شرکت کنندگان سے ملاقات میں کہا: دین اسلام ، برترین دین ہے ، اس کی انسانی زندگی کے تمام جوانب پر نگاہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: مذھبی اور قرانی پروگرام کے انعقاد میں اسلامی ممالک سے ھماھنگی بہت اہم کام ہے ، انقلاب اسلامی کی برکتوں سے قرآنی پروگروموں میں کافی وسعت اور کثرت ہوئی ہے ، خداوند متعال نے اس نظام اسلامی کے صدقے میں جو نعمت ہمیں عطا کی ہے اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے قرآن کریم کی آیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند متعال نے فرمایا کہ بہت سارے افراد فقط مرضی الھی کے لئے فعالیتیں انجام دیتے ہیں ، اس کے نتیجے میں خداوند متعال بھی انہیں اپنی رحمت کے زیر سایہ قرار دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارا معاشرہ اور جوان قران کریم کے دامن میں پرورش پائے ، جس طرح قران کریم کے حفظ ، تعلیم اور قرات کے سلسلے میں کام کئے جارہے ہیں اسی طرح قرانی مفاھیم کی ترویج کے سلسلے میں بھی پروگرام بنایا جائے تاکہ انسان کے لئے قران پر عمل کا زمینہ فراہم ہوسکے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مستعد اور آماده جوانوں کو قران کریم کی بنیادوں پر پرورش دی جائے کہا: اگر اس طرح جوانوں کی پرورش دی گئی تو ھر ایک جوان قوم کا  ہادی اور رھنما ہوگا ۔

انہوں نے بیان کیا: : ہمیں اپنے جوانوں اور بچوں کو گمراہی سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں پروگرامنیگ کرنا چاہئے ، انہیں قرآنی معارف سے آشنا کرنا چاہئے کیوں کہ اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو دشمن ہمارے بچوں کے ذھن غلط باتوں سے بھر دیں گے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یاد دہانی کی: روایتوں میں تاکید کی گئی ہے کہ بچوں کی ان کے بچپنے میں ہی تربیت کی جانی چاہئے اور انہیں معارف اهل بیت(ع) کی تعلیم دینی چاہئے ، وگرنہ دشمن انہیں اپنے ساچے میں ڈھال لے گا، ہمیں اپنے بچوں کی اس طرح تربیت کرنی چاہئے کہ دشمن کے لئے کوئی جگہ خالی نہ بچے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۴۸۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬