‫‫کیٹیگری‬ :
12 March 2017 - 14:10
News ID: 426837
فونت
بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی کسی بھی طرح کی بے حرمتی کئے جانے پر سخت انتباہ دیا ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف و مقبول عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت کیس کی سماعت کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ان کی حمایت میں بحرینی عوام کے مظاہرے تیز ہوتے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی بحرینی عوام کے وسیع احتجاجی مظاہروں کی بنا پر آل خلیفہ حکومت، ان کے خلاف کیس کی سماعت کی تاریخ بڑھانے پر مجبور ہو گئی تھی۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینی عوام نے یہ مظاہرے، مختلف علاقوں منجملہ المصلی، الدیہ، نویدرات، کرزکان، بلادالقدیم، ابو صبیع، الشاخورہ، سار اور سنابس میں کئے ہیں۔  مظاہروں میں شریک بحرینی عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کی۔

دوسری جانب آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ان کی رہائش گاہ کے قریب بحرینی عوام کا دھرنا بدستور جاری ہے جنھوں نے ہفتے کی رات حضرت ام البنین کی وفات کی مناسبت سے عزاداری کا بھی اہتمام کیا۔

دریں اثنا چودہ مارچ کی تاریخ قریب آنے پر بحرین کے چودہ فروری انقلابی جوانوں کے اتحاد نے بحرین کے انقلابی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے سپر جزیرہ نامی حملے کی برسی کے موقع پر سول نافرمانی کی کال دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے سعودی فوجیوں کی تعاون سے بحرینی عوام کے احتجاج کو کچلنے کے لئے وسیع پیمانے پر تشدد و جارحیت کا راستہ اختیار کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں بحرینی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور سیکڑوں دیگر کو آل خلیفہ حکومت نے گرفتار کر رکھا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬