‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2017 - 17:52
News ID: 426868
فونت
یورپی عدالت نے یورپی ملکوں کی کمپنیوں کو، ملازمت کرنے والی مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مسلم خواتین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی عدالت نے منگل کو ایک فیصلے میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کی کمپنیاں، زیرملازمت مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی عائد اور انہیں کام کے وقت کمپنیوں میں حجاب پہن کر کام کرنے سے منع کرسکتی ہیں-

یورپی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حجاب، ایک اسلامی علامت ہے اور یورپی ملکوں کی کمپنیاں ایسی کسی بھی علامت پر پابندی عائد کر سکتی ہیں کہ جس سے کسی خاص مذہب کی نشاندہی ہوتی ہو-

یورپی عدالت کا یہ فیصلہ ہالینڈ میں عام انتخابات سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے اور ہالینڈ میں سخت گیر اور اسلام مخالف، آزادی پارٹی نے مسلمانوں پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کئے جانے کی حمایت کی ہے-

یورپی عدالت کے سرکاری وکیل نے دو ہزار سولہ میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ اگر کمپنیاں، خواتین  کو اسکارف پہننے سے روکتی ہیں توانہیں ایسے سبھی لباس پہننے پر پابندی عائد کرنی چاہئے، جو مذہب کی علامت سمجھے جاتے ہوں-

یورپی حکومتوں منجملہ فرانس اور جرمنی نے بھی پچھلے مہینوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کی ہیں اور ان ممالک نے خاص طور پر مسلم خواتین کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے-/۹۸۹/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬