‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2017 - 18:17
News ID: 426876
فونت
لاہور بورڈ کے کمیٹی روم میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ کالجز میں اساتذہ اپنی کلاس اور لیکچرز کا آغاز احادیث نبوی(ص) اور آیات قرآنی سے کریں گے۔ طالبات میں حجاب کی عادت کو فروغ دینے کیلئے انہیں اضافی نمبرز دیئے جائیں گے جو طالبہ کلاس میں حجاب کرے گی اسے ۵ اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔
مسلم خواتین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں حجاب کے فروغ کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے نئی پالیسی کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں فروغ حجاب پالیسی کا اعلان کیا۔

لاہور بورڈ کے کمیٹی روم میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ کالجز میں اساتذہ اپنی کلاس اور لیکچرز کا آغاز احادیث نبوی(ص) اور آیات قرآنی سے کریں گے۔

طالبات میں حجاب کی عادت کو فروغ دینے کیلئے انہیں اضافی نمبرز دیئے جائیں گے جو طالبہ کلاس میں حجاب کرے گی اسے 5 اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کے مطابق نئی حجاب پالیسی پر فوری عملدرآمد ہو گا۔ حجاب پالیسی کے تحت طالبات کو نہ صرف حجاب بالکل مفت فراہم کئے جائیں گے بلکہ انہیں داخلے کے وقت اضافی پانچ نمبرز بھی دئیے جائیں گے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬