‫‫کیٹیگری‬ :
17 March 2017 - 23:34
News ID: 426930
فونت
ابراہیم الجعفری:
عراق کے وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں دہشت گردوں کے ذرائع کو نابود کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: حقیقی اسلام کا تعارف اور مسلمانوں کی تقویت او آئی سی کی ذمہ داری ہے ۔
ابراھیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے بغداد میں او آئی سی کے دفتر کے سربراہ صالح الشاعری سے ملاقات میں کہا : دہشت گردی کے ذرائع کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: وہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کرے ۔

عراقی وزیرخارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حقیقی اسلام کو متعارف کرانے اور امت اسلامیہ کی ساکھ کو بہتر بنانے میں او آئی سی پر سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہا: اوآئی سی کو چاہئے کہ اسلام کے خلاف ہونے والی تباہ کن سازشوں کا ڈٹ کر مقابل کرے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عراقی اپنے اور دنیا کے دفاع میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہے ہیں اور اس راہ میں ڈٹے ہوئے ہیں کہا: داعش کے خلاف عراقی عوام کی کامیابی پوری عرب دنیا اور عالم اسلام کی کامیابی ہوگی ۔

اس ملاقات میں اوآئی سی کے دفتر کے سربراہ صالح الشاعری نے بھی داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی بہادری اور فدا کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا: مجھے یقین ہے کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی اور عراق میں امن قائم ہوگا۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬