امریکہ ریلیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں مساجد پر حملوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام امریکہ ریلیشن کونسل کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے پندرہ مارچ تک امریکہ میں مساجد پر حملوں اور دھمکیوں کے بتّیس واقعات پیش آئے ہیں جبکہ دو ہزار سولہ میں اسی مدّت میں سولہ واقعات پیش آئے تھے۔
امریکہ میں مسلمان رہنماؤں اور مسلمانوں کے حقوق کے حامی گروہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ میں اس ملک میں اسلاموفوبیا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ، جب سے برسر اقتدار آئے ہیں اسلام و مسلمین سے ہراساں کئے جانے کے عمل میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے